وفاقی اور پنجاب حکومت کے 21 محکمے واسا کے کروڑوں روپے کے نادہندہ نکلے

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) وفاقی اور پنجاب حکومت کے 21 محکمے واسا کیکروڑوں روپے کے نادہندہ نکلے۔ نادہندہ سرکاری محکموں کے 8 کروڑ 21 لاکھ 15 ہزارسے زائد روپے واجب الادا ہیں اور یہ محکمے واسا کے پانی کے وسائل استعمال کرکے بل ادا نہیں کرتے۔ محکمہ تعلیم کے ذمہ ایک کروڑ 34 لاکھ 8 ہزار، محکمہ پارکس اینڈ کلچر کے ذمہ ایک کروڑ 93 لاکھ سے زائد اور ٹی ایم اے کے ذمہ 3 کروڑ 28 لاکھ سے زائد روپے واجب الادا ہیں۔ پولیس بلڈنگ ڈپارٹمنٹ اور اسپورٹس بورڈ 71 لاکھ روپے، محکمہ صحت، میٹرو بس سروس اورپنجاب کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ ایک کروڑ سے زائد کے نادہندہ ہیں۔ ہاسنوگ ڈپارٹمنٹ، آر ڈی اے اور پی ٹی سی ایل 3 کروڑ 65 لاکھ سے زائد کے نادہندہ ہیں جب کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن، محکمہ جنگلات، واپڈا، انکم ٹیکس بھی واسا کے نادہندہ ہیں۔ واسا راولپنڈی نے تمام نادہندہ محکموں کو بقایا جات ادا کرنے کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر