لیبر پارٹی کے سابق رہنما جیریمی کوربن کاآزاد حیثیت میں الیکشن لڑ نے کا فیصلہ

لندن(نیشنل ٹائمز)برطانوی سیاسی جماعت لیبر پارٹی کے سابق لیڈر جیریمی کوربن نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیریمی کوربن نے پارلیمانی حلقے آئلنگٹن نارتھ کے الیکشن کیلئے آزاد امید وار کی حیثیت سے لڑنے کی تصدیق کی ہے،جیریمی کو پارٹی میں سام دشمنی کی رپورٹ کے بعد کیے گئے تبصروں پر معطل کیا گیا تھا، پارٹی کی طرف سے معطلی اور پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کے بعد انہوں نے آزاد امید وار کی حیثیت سے لڑنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ وہ مساوات، جمہوریت اور امن کے لیے لڑنے کا عزم رکھتے ہیں۔جیریمی کوربن پارلیمنٹ کی نشست پر 40سال سے زائد عرصے تک فائز رہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ان پالیسیوں کا دفاع کریں گے جو لیبر یا کنزرویٹو کے ذریعہ اختیار نہیں کی گئی ہیں۔واضح رہے جیریمی کوربن پارلیمنٹ میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے والے سیاسی رہنما ہیں۔



  تازہ ترین   
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر