بھارتی صدر نے نریندر مودی کو حکومت سازی کی دعوت دیدی

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز) بھارتی صدر دروپدی مرمو نے لوک سبھا کے انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والے سیاسی جماعتوں کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما نریندر مودی کو حکومت سازی کی دعوت دے دی، مودی 9 جون کو تیسری بار وزارت عظمی کے منصب پر فائز ہوں گے۔جمعہ کے روز بھارتی صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی کے صدر اور سابق وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج صبح این ڈی اے کے اتحادیوں نے مجھے اپنا لیڈر چنا اور اس بات سے صدر کو آگاہ کیا گیا جس کے بعد انہوں نے مجھے ملاقات کے لیے بلایا اور بطور وزیراعظم حلف اٹھانے کی دعوت دی۔نریندر مودی نے بتایا کہ ان کی حلف برداری کی تقریب 9 جون اتوار کی شام منعقد کی جائے گی، انہوں نے این ڈی اے کو تیسری بار حکومت سازی کا موقع دینے پرعوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی ترقی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔خیال رہے کہ نریندر مودی جواہر لال نہرو کے بعد تیسری بار وزارت عظمی کے منصب پر فائز ہونے والے دوسرے بھارتی سیاستدان ہوں گے۔واضح رہے کہ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 543 کے ایوان میں سے 293 نشستیں جیت کر اکثریت حاصل کی ہے، بی جے پی کو 240 نشستیں ملیں۔این ڈی اے کی سب سے بڑی حریف کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتیں غیرمتوقع طور پر 234 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، ان میں سے کانگریس کے امیدوار 99 نشستوں پر فتح یاب ہوئے۔



  تازہ ترین   
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر