ہم عوام پارٹی میں شمولیت کیلئے کئی بڑے سیاستدان رابطے میں ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نئی سیاسی جماعت ہم عوام پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انکی آنے والی نئی جماعت آج کے پاکستان کی ضرورت ہے ، نئی پارٹی میں شمولیت کیلئے کئی بڑے سیاستدان رابطے میں ہیں۔ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انکی نئی سیاسی جماعت کا منشورخودعوام ہیں، انکے پارٹی نعرے میں عوام بھی پاکستان بھی، یہ صرف اور صرف ہمارا نعرہ ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ صرف شفاف باصلاحیت اوراچھی شہرت کے سیاستدان کو جماعت میں لے رہے ہیں، پچھلے دوانتخابات نے ملک کی سیاست کوایک نئی نہج تک میں کھڑا کردیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نئی جماعت میں شامل ہونے کیلئے ایک طویل فہرست ہے،ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا چوہدری نثار علی خان، مہتاب عباسی وغیرہ پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں ،بات چیت کئی اچھے سیاستدانوں سے جاری ہے۔شاہد خاقان نے مزید بتایا کہ ملک کی 177 سیاسی جماعتوں نے ملک کو پچھلے 76 سال میں کچھ نہیں دیا ہے،صرف صاف ماضی والے اور اچھی صلاحیت والے افراد اورسیاستدانوں کو پارٹی میں لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہم عوام پارٹی کا ٹارگٹ مرکزی سیاسی جماعتوں جیسے مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی، تحریک انصاف ہونگی، انہوں نے نئی جماعت کا منشوراقتدار کی بندربانٹ اورکرسیوں کی جنگ سے بالاترہے۔انہوں نے کہا کہ تمام بڑی جماعتیں ملک کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہیں اور انکی جماعت ہم عوام پارٹی کو کسی قوت کی آشیربا دحاصل نہیں، آئینی عہدوں کی بندربانٹ سے دورہوکرکام کرینگے، ایک اور سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ نئی جماعت اگلے چندہفتوں میں مکمل فعال ہوجائے گی اور نئی پارٹی میری ذاتی پارٹی نہیں ایک سوچ پر قائم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم اقتدار کو چھوڑ کر نئی پارٹی بنارہے ہیں، بڑی اقتدار میں رہنے والی پارٹیوں کو چھوڑا ہے، گزشتہ چند سال میں نئی بننے والی جماعتوں نے ملک کو کوئی فائدہ نہیں دیا۔



  تازہ ترین   
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر