وزیر اعلیٰ اعلی امین کو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے دس روز میں معافی مانگیں ورنہ انکا گھیرائو کیاجا ئیگا،پیپلز پارٹی پشاور سٹی کے رہنماوں کی دھمکی

پشاور(نیشنل ٹائمز ) پیپلز پارٹی پشاور سٹی کے رہنماوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو اعلی امین کو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے معافی مانگنے کے لئے دس دن کا وقت دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر عید تک انہوں نے معافی نہیں مانگی توپیپلز پارٹی کے کارکن ان کا گھیرائو کرینگے، پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی پشاور سٹی کے صدر ذوالفقار افغانی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اپنے لیڈر عمران خان کی زبان بول رہے ہیں ، عمران خان نے پاکستانی سیاست سے شرافت کا جنازہ نکال دیا ہے،اپنے دور وزارت عظمیٰ میں عمران خان خان نے بدتمیزی اور بیہودہ گوئی کو پروان چڑھایا ، علی امین گنڈاپور وزیر اعلیٰ ہاوس میں بیٹھ کر بھی گورنر کے بارے میں غیر شائستہ زبان استعمال کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ علی امین کان کھول کے سن لے، خیبر پختونخوا کا گورنر ہاوس ان کے باپ کی جاگیر نہیں ، ذوالفقار افغانی نے کہا کہ فیصل کریم اور ان کے والد نے علی امین اور ان کے بزرگوں کو انتخابی میدان میں بار ہا شکست سے دوچار کرایا ہے،والفقار افغانی نے اعلان کیا کہ عید بعد پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو پشاور کا دورہ کرینگے ارو پیپلز پارٹی کے ہزارون کارکن وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے سے اپنے لیڈر کو جلوس کی شکل میں گورنر ہاوس لے جائینگے، پی پی رہنما نے اس موقع پر علی امین کو عید تک کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ معافی نہ مانگنے پر پیپلز پارٹی کے کارکن نکا کا گھیرا ئو کرینگے۔پریس کانفرنس میں پی پی پشاور سٹی کے جنرل سیکرٹری زوالفقار اعوان، پارٹی رہنما عدنان جلیل، طاہر عباس سمیت کارکنون کی بڑی تعدادبھی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر