پنجاب حکومت کی 100دنوں کی کارکردگی جھوٹ پر مبنی ہے: احمد خان بھچر

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی 100 دن کی کارکردگی جھوٹ پر مبنی ہے۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے ایک بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے لیے کچھ نہیں مانگتے ہیں،اگرکولرلگاہے تووہ ہرجیل میں لگاہوا ہے، ٹک ٹاک وزیر اعلی کو شرم آنی چاہیے، وہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کیاسہولتیں دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے جیسے فیصلے آرہے ہیں،بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوجائیں گے بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ کوٹارچرکیاجارہاہے اورعدت کیس کودانستہ طور پر طویل کیاجارہاہے۔ ملک احمد خان بھچرنے پنجاب حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ ہم نے جوالیکشن لڑے وہ احتجاج کیساتھ لڑے ہیں اس لیے ہم اسمبلی میں احتجاجا نہیں بیٹھیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر