اسلا م آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل سے ہٹ کر اضافی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،مریم نواز کو نوٹس لینا چاہیے ۔ نیئر حسین بخاری نے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل سے ہٹ کر اضافی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،کیا جیل مینوئل کے مطابق کسی قیدی کو ایکسرسائز مشین، واک کیلئے گیلری فراہم کی جاتی ہے؟جو بانی پی ٹی آئی کو سہولیات دی جا رہی ہیں کیا وہ جیل مینوئل کے مطابق ہیں؟ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ اڈیالہ جیل ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہئے، وزیراعلیٰ پنجاب کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق ہوم ڈیپارٹمنٹ سے پوچھنا چاہئے،نیئر بخاری نے کہاکہ جیل مینوئل کے مطابق بی کلاس میں یہ سہولیات تو نہیں ہوتی جو بانی پی ٹی آئی کو فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔
بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل سے ہٹ کر اضافی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، نیئرحسین بخاری



