دنیا بھر کے ممالک سے تقریبا 12 لاکھ عازمین حج مملکت میں پہنچ چکے ہیں، سعودی وزیر حج

ریاض (نیشنل ٹائمز) سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک سے تقریبا 12 لاکھ عازمین حج مملکت میں پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عازمین کے سفر کے تمام مراحل سہولت کے ساتھ طے ہوئے اور ان کی صحت اچھی ہے ۔دارالحکومت ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب میں توفیق الربیعہ نے سعودی عرب کی طرف سے اپنے قیام سے ہی اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس عزم کے تحت اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ مقامات مقدسہ میں حرمین شریفین میں عازمین کی آمدکو باسہولت بنایا جائے تاکہ ان کی طرف سے مناسک حج کی آسانی اور سہولت اور اعلیٰ ترین معیار کی دیکھ بھال کے ساتھ ادائیگی کی جا سکے۔انہوں نے حج سے متعلق ضابطوں، ہدایات اور تعاون کی پاسداری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ اس سے تمام عازمین کو جامع خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔توفیق الربیعہ نے حج کے ضوابط کی خلاف ورزی، جعلی کمپینز اور الیکٹرانک فراڈ جیسی سرگرمیوں بارے بین الاقوامی مہم کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی۔ یہ مہم عالمی سطح پر دنیا بھر کے 20 ممالک پر محیط ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سعودی وزارت داخلہ اور امارات آف مکہ ریجن کی قیادت میں بغیر پرمٹ حج نہیں کے عنوان سے قومی مہم بھی چلائی جا رہی ہے جس کا مقصد حج سے متعلق ضابطوں اور ان کے نفاذ بارے آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ تمام عازمین کی مناسک حج کی سہولت کے ساتھ اور منظم انداز میں ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ہم نے عازمین کی میزبانی کے لئے نمایاں تجربے اور مالی حیثیت کی حامل ممتاز کمپنیوں کے انتخاب کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ توفیق الربیعہ نے کہا کہ قبل ازیں یورپ، امریکا اور عازمین حج کے منظم وفود نہ بھیجنے والے دیگر ممالک اپنے ہاں ٹورازم دفاتر کی طرف سے فراہم کردہ خدمات بارے مسائل کا سامنا تھا جس سے عازمین کے سفر حج کے تجربے، اخراجات اور فراہم کی جانے والی خدمات متاثر ہوتی تھیں۔ اس کے علاوہ بعض عازمین دھوکا دہی کا شکار ہوتے تھے۔1443 ھ سے ہم دنیا کے ان خطوں سے بھی عازمین حج کے لئے منظم طریقے سے درخواستیں لے رہے ہیں۔اس سلسلہ میں پہلے یورپ اور امریکا کو کور کرتے ہوئے وہاں کے عازمین سے حج درخواستیں الیکٹرانکلی، کسی مڈل مین یا ٹورازم آفس سے رابطہ کئے بغیر براہ راست جمع کی گئیں تا کہ عازمین کو طے شدہ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ گزشتہ سال ہم نے اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے اس کا دائرہ کار 67 ممالک سے 126 ممالک تک پھیلا دیا۔ توفیق الربیعہ نے کہا کہ حج کے نظام میں شامل کارکنوں کی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے گزشتہ مہینوں میں حجاج کے گروپوں کے ایک لاکھ 20 ہزار لیڈرز اور کارکنوں کو تربیت دی گئی۔ سعودی عرب میں مختلف زبانوں میں 2500 اور بین الاقوامی سطح پر 10 تربیتی ورکشاپس منعقد کی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے حج 1445 کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل متحرک کئے اور بروئے کار لائے ہیں۔



  تازہ ترین   
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر