ججز قانونی تقاضے پورے کرنے کے بجائے سیاسی کمنٹس دے رہے ہیں، رئوف حسن

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رئوف حسن نے کہا ہے کہ ججز قانونی تقاضے پورے کرنے کے بجائے سیاسی کمنٹس دے رہے ہیں، جس چیز کی بانی پی ٹی آئی پر پابندی ہے وہ کام ججز کیوں کر رہے ہیں، سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ کیلئے کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی، تین سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ نہیں ہوں گے جنھوں نے مینڈیٹ چوری کیا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رئوف حسن نے کہا کہ تمام ادارے آئینی حدود میں کام کریں تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، کچھ ادارے قانون سے ماورا کردار ادا کر رہے ہیں، عدالت میں ججز نے سیاسی کمنٹ دیئے ، ججز کو چاہیے قانون کے تقاضے پورے کریں اور فیصلہ دیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ کیلئے کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی، تین سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ نہیں ہوں گے جنہوں نے مینڈیٹ چوری کیا۔رئوف حسن نے کہا کہ حکومت کے پاس فیصلہ سازی کی طاقت نہیں، اسٹیبلشمنٹ نہ چاہتی تو یہ کبھی حکومت میں آہی نہیں سکتے تھے، ان کے پاس تجویز لے کر جائیں گے تو یہ ان سے ہی پوچھیں گے کہ کیا کریں، کیوں نہ ہم خود ان سے بات کریں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر