راولپنڈی (نیشنل ٹائمز)راولپنڈی سمیت پنجاب کے6بڑے اضلاع میں انسداد پولیو مہم چوتھے روزبھی جاری رہی انسداد پولیو پروگرام کے تحت مہم کے پہلے 3 روزمجموعی طور پر 38 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے اس طرح لاہور میں 11 لاکھ 58 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے جبکہ راولپنڈی میں 4 لاکھ 70 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے،ملتان میں 8 لاکھ 69 ہزار،فیصل آباد میں 8 لاکھ 38 ہزار،اوکاڑہ میں 5 لاکھ 52 ہزاراورمیانوالی میں 3 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے انسداد پولیو پروگرام سربراہ خضر اقبال کے مطابق مہم کا انعقاد 6 اضلاع میں کیا جا رہا ہے اس مقصد کے لئے لاہور میں 14 ہزار سے زائد پولیو ورکر مہم کا حصہ ہیں اور راولپنڈی میں 7 ہزار سے زائد ورکر مہم میں حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ، میانوالی میں پولیو مہم کیچ اپ کا آغاز ہو چکا ہے کیچ اپ میں ہر گھر کو دوبارہ چیک کیا جائے گا اس طرح پولیو ویکسین سے محروم بچوں کو دوبارہ چیک کیا جائے گا تاکہ ہر بچے تک ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے اورکیچ اپ کے دوران 100 فی صد بچوں کو قطرے پلائے جائیں انہوں نے والدین سے اپیل کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں گرمی کے موسم میں ٹیموں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں بڑے اضلاع میں مہم اتوار تک جاری رہے گی۔
راولپنڈی سمیت پنجاب کے6بڑے اضلاع میں انسداد پولیو مہم چوتھے روزبھی جاری



