میونسپل پنشنرز ایکشن کمیٹی نے پنشن پرمجوزہ ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کردیا

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) میونسپل پنشنرز ایکشن کمیٹی نے پنشن پرمجوزہ ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے مطالبے پر پنشن پر ٹیکس لگانے کی بجائے قومی مفادات کے فیصلے کرے ایکشن کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ غلام محمد ناز، صدر طاہر محمود خان، سینئر نائب صدرحاجی نذیر احمد جنرل سیکریٹری غلام شبیر اور جوائنٹ سیکریٹری ملک مسعود احمد نے پنشن پر ٹیکس کی تجویز پر اپنے رد عمل میں کہا کہ ضروری نہیں کہ آئی ایم ایف کی شرائط قومی و ملکی مفاد میں ہوں اس لئے محض قرضہ لینے کے لئے انتظامی ڈھانچے کو تباہ نہ کیا جائے ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ پنشنروں پر ٹیکس لگانے کی بجائے غیر ضروری ترقیاتی اخراجات اور اشرافیہ کی مراعات ختم کی جائیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اخراجات اور منصوبوں کی آڑ میں سالانہ اربوں روپے کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں بلکہ اس کے ذریعے اراکین اسمبلی کو بھی بلیک میل کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ چھوٹے سرکاری ملازمین ملک میں پہلے ہی سب سے زیادہ ٹیکس دے رہے ہیں اگر حکومت نے پنشن پر ٹیکس عائد کیا تو بھر پور مزاحمتی تحریک شروع کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر