چودھری عدنان ٹارگٹ کلنگ کیس، چوہدری تنویر کی ضمانت منسوخ، گرفتاری کا حکم

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز )عدالت نے سابق ایم پی اے چودھری عدنان ٹارگٹ کلنگ کیس میں نامزد ملزم سنیٹر چوہدری تنویر کی ضمانت منسوخ کرتے ہو گرفتاری کا حکم دے دیاجبکہ ان کے بیٹوں اور بھائی کی ضمانت کنفرم کرتے ہوے تینوں ملزمان کو دو دو لاکھ مالیت کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔ملزمان اج صبح عدالت حاضری لگا کر واپس روانہ ہو گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب عدنان چودہری قتل کیس میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانتوں کا معاملہ کیس کی سماعت تین دن سے جاری رہی کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی رانا سہیل کی عدالت نے کی۔سماعت کے موقع پر ملزمان کی جانب سے انکے وکیل ملک وحید انجم ایڈووکیٹ،جبکہ مقتول کے وکلا شاہد شہزاد بھٹی اور راجہ تیمور جنجوعہ عدالت میں پیش ہوے۔فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر چوہدری تنویر اپنے بیٹوں رکن قومی اسمبلی دانیال چوہدری اور اسامہ چوہدری کے علاوہ اپنے بھائی چوہدری چنگیز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں پر عدالت نے ملزمان کی حاضری کے بعد انہیں واپس جانے کی اجازت دے دی تھی تاہم بعد ازاں ملزمان کی عدم موجودگی میں سنائے گئے فیصلے میں عدالت نے چوہدری تنویرکی ضمانت مسترد کر دی ہے۔عدالت نے4صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ اگرچہ چاروں درخواست گزار مقدمہ میں نامزد ملزمان ہیں لیکن وقوعہ یا مقتول کو زخمی کرنے میں ان کا کوئی براہ راست کردار نظر نہیں آتا جبکہ مدعی مقدمہ نے بھی ایف آئی آر میں ان کے ملوث ہونے کے متعلق تاریخ وقت یا جگہ کا کوئی ذکر نہیں کیا جبکہ دانش، جنید اور سہیل انجم پر مشتمل مقدمہ کے3شریک ملزمان گرفتار ہیں جنہوں نے پولیس تفتیش کے دوران یہ اعتراف کیا کہ انہیں چوہدری عدنان کے قتل کے لئے چوہدری تنویر نے کہا تھا جس کے لئے اس نے انہیں رقم اور اسلحہ بھی فراہم کیا جبکہ چوہدری تنویر اپنے لئے اضافی رعائت چاہتے ہیں لیکن ا س تناظر میں چوہدری تنویر ضمانت قبل از گرفتاری کے حقدار نہیں ہیں عدالت نے چوہدری تنویر کی پہلے سے منظور کی گئی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کالعدم قرار دیتے ہوئے ضمانت کنفرم کرنے کی استدعا مسترد کر دی جبکہ چوہدری تنویر کے بیٹوں بیرسٹر دانیال چوہدری اور اسامہ چوہدری کے علاوہ چوہدری چنگیز خان کے خلاف صرف سی ڈی آرڈیٹا کو ناکافی ثبوت بادی النظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مقدمہ کے مدعی نے چوہدری تنویر کے قریبی ہونے کی وجہ سے انہیں مقدمہ میں نامزد کیا ہے جس پر عدالت نے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر چوہدری دانیال، اسامہ چوہدری اور چوہدری چنگیز خان کی ضمانت کنفرم کرتے ہوئے 2لاکھ روپے فی کس کے مچلکے مع شورٹی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ملزمان کے خلاف سول لائنز پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے۔ملزمان سابق سنیٹر چوہدری تنویر خان،ایم این اے دانیال چودھری ،چودھری چنگیز ،اسامہ چودھر پر سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری عدنان کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔چوہدری عدنان کو 12 فروری کی شام پولیس لائنز گیٹ کے سامنے گاڑی میں فائرنگ کرکیقتل کیا گیا تھا۔پولیس نے قتل کی تفتیش کے دوران ایک ٹارگٹ کلر کو کراچی سے گرفتار کرکے راولپنڈی منتقل کیا تھا۔یاد رہے کہ تھانہ سول لائنز پولیس نے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل میں مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر چوہدری تنویر ان کے چوہدری دانیال، اسامہ تنویر اور بھائی چوہدری چنگیز سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا یہ مقدمہ مقتول چوہدری عدنان کے برادر نسبتی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے تعزیرات پاکستان کی دفعات302/34، 109 اور 201کے تحت درج مقدمہ نمبر 253کے مطابق چوہدری عدنان اپنی اسلام آباد نمبر کی پراڈو گاڑی نمبر سی جے100کو خود ڈرائیو کر رہے تھے جبکہ پچھلی سیٹ پر فضل ربی اور چوہدری ظہیر خان کے علاوہ پچھلی لینڈ کروزر نمبر ایس ٹی سی 4677 پر زاہد حفیظ اور احتشام سخاوت بھی موجود تھے عسکری 13 میں ہاؤسنگ کے دفتر سے واپسی پر جناح پارک کے قریب اشارے پر شلوار قمیص میں ملبوث 2 نامعلوم افراد نے ڈرائیونگ سیٹ کی جانب سے چوہدری عدنان پر اس وقت اندھادھند فائرنگ کر دی جب گاڑی اشارے پر رکی ہوئی تھی جس سے گولیاں مقتول کے چہرے اور سینے سمیت جسم کے مختلف حصوں پر لگیں جبکہ حملہ آور سڑک کے دوسری جانب موجود موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے مقدمہ کے متن کے مطابق مقتول کی سیاسی معاملات اور سرکاری زمین واگزار کرانے پرچوہدری تنویر، چوہدری چنگیز خان، دانیال چوہدری اور اسامہ تنویر سے رنجش کے علاوہ کاروباری معاملات میں لقمان کامل سے زمین کی خریدوفروخت کے مقدمات چل رہے ہیں ۔



  تازہ ترین   
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر