نیب ترامیم بحالی سے میری آسانی تو ہو جائے گی لیکن ملک کا دیوالیہ نکال جائے گا، عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو( نیب )کا چیئرمین سپریم کورٹ کو تعینات کرنا چاہیے، حکومت اور اپوزیشن میں چیئرمین نیب پر اتفاق نہیں ہوتا تو تعیناتی تھرڈ امپائر کرتا ہے جس کے بعد نیب تھرڈ امپائر کے ماتحت ہی رہتا ہے اور نیب ہمارے دور میں بھی ہمارے ماتحت نہیں تھا، نیب ترامیم بحالی سے میری آسانی تو ہو جائے گی لیکن ملک کا دیوالیہ نکال جائے گا۔سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت ہوئی اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ مقدمے کی سماعت کی جبکہ جسٹس امین الدین ، جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ کا حصہ تھے۔بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش کیا گیا ۔دوران سماعت چیف جسٹس نے بانی پی ٹی آئی سے مکالمہ کیا کہ کیا آپ ہمیں سن سکتے ہیں کیا آپ کیس سے متعلق کچھ ایڈ کرنا چاہتے ہیں ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں آپ کو سن سکتا ہوں۔بانی پی ٹی آئی نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک چیز سمجھ نہیں آئی آپ نے لکھا میں نے گزشتہ سماعت پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی، مجھے سمجھ نہیں آئی کون سی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی؟، مجھے تکلیف ہوئی ، کہا گیا میں غیرذمہ دار کیریکٹر ہوں جس کے باعث کیس براہ راست نشر نہیں کیا جائے گا۔سابق وزیر اعظم کی بات کا جواب دیتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جج اپنے فیصلے کی وضاحت نہیں دیا کرتے آپ نظرثانی دائر کر سکتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نیب ترامیم کیس میں حکومتی اپیل کی مخالفت کرتا ہوں ، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ترامیم ہوئیں تو میرا نقصان ہوگا، مجھے 14 سال کی قید ہوگئی کہ میں نے توشہ خانہ تحفے کی قیمت کم لگائی، پونے 2 کروڑ روپے کی میری گھڑی تین ارب روپے کی دکھائی گئی، میں کہتا ہوں نیب کا چیئرمین سپریم کورٹ تعینات کرے، حکومت اور اپوزیشن میں چیئرمین ںیب پر اتفاق نہیں ہوتا تو تعیناتی تھرڈ امپائر کرتا ہے، نیب اس کے بعد تھرڈ امپائر کے ماتحت ہی رہتا ہے، نیب ہمارے دور میں بھی ہمارے ماتحت نہیں تھا۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں جمہوری نظام اخلاقیات، قانون کی بالادستی اور احتساب پر قائم ہے۔جسٹس جمال مندو خیل نے عمران خان نے استفسار کیا کہ آپ کیا کہتے ہیں پارلیمنٹ ترمیم کرسکتی ہے یا نہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ فارم47 والے ترمیم نہیں کر سکتے۔جسٹس اطہر من اللہ نے مکالمہ کیا کہ عمران خان صاحب ان ترامیم کو کالعدم کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی؟، آپ نے میرا نوٹ نہیں پڑھا شاید ، نیب سے متعلق آپکے بیان کے بعد کیا باقی رہ گیا، عمران خان آپ کا نیب پر کیا اعتبار رہے گا؟۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ 5 روز میں نیب نے جو کیا اس کے بعد کیا اعتبار ہوگا۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ جیل میں جا کر تو مزید میچورٹی آئی ہے، جس پر عمران خان نے کہا کہ 27 سال قبل بھی نظام کا یہی حال تھا جس کے باعث سیاست میں آیا، غریب ممالک کے7 ہزار ارب ڈالر باہر پڑے ہوئے ہیں اس کو روکنا ہوگا، میں اس وقت نیب کو بھگت رہا ہوں۔عدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ کیا نیب ایسے ہی برقرار رہے گا؟ جس پر بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ نیب کو بہتر ہونا چاہیے ،کرپشن کیخلاف ایک اسپیشل ادارے کی ضرورت ہے۔دوران سماعت جسٹس اطہرمن اللہ نے بانی پی ٹی آئی کو چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کا معاملہ یاد کرایا جس پر انہوں نے کہا کہ میں جیل میں ہوں ، ترمیم بحالی سے میری آسانی تو ہو جائے گی لیکن ملک کا دیوالیہ نکال جائے گا، دبئی لیکس میں بھی نام آ چکے پیسے ملک سے باہر جارہیہیں۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ عمران خان آپ کی باتیں مجھے بھی خوفزدہ کر رہی ہیں، حالات اتنے خطرناک ہیں تو ساتھی سیاست دانوں کے ساتھ بیٹھ کر حل کریں، جب آگ لگی ہو تو نہیں دیکھتے پاک ہے یا ناپاک، پہلے آپ آگ تو بجھائیں۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بھارت میں اروند کیجریوال کو آزاد کر کے سزا معطل کر کے انتخابات لڑنے دیا گیا، مجھے 5 دنوں میں ہی سزائیں دے کر انتخابات سے باہر کر دیا۔جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ تو سیاسی نظام کس نے بنانا تھا۔جسٹس اطہر من اللہ نے مکالمہ کیا کہ بدقسمتی سے آپ جیل میں ہیں آپ سے لوگوں کی امیدیں ہیں جس پر عمران خان نے کہا کہ میں دل سے بات کروں تو ہم سب آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، پاکستان میں اعلانیہ مارشل لالگا ہوا ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ کچھ بھی ہو گیا تو ہمیں شکوہ آپ سے ہوگا، ہم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں آپ ہماری طرف دیکھ رہے۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی نے سائفر کیس کا حوالہ دینا چاہا تو چیف جسٹس نے روک دیا اور ریمارکس دیئے کہ سائفر کیس میں شاید اپیل ہمارے سامنے آئے جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں زیرالتوا کیس کی بات نہیں کر رہا۔



  تازہ ترین   
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی: امریکی اخبار
غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑنے پر بھرپور جواب دینگے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر