ریاض (نیشنل ٹائمز)سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا۔سعودی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق بروز جمعہ 7 جون ذوالحج کی پہلی تاریخ ہوگی،15 جون بروز ہفتہ 9 ذوالحج کو حج کا رکن اعظم یوم عرفہ ادا کیا جائے گا،عید الاضحی اتوار 16 جون کو منائی جائے گی۔دوسری جانب عمان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ عمان میں عیدالاضحی 17جون بروز پیر کو ہوگی۔
سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحی 16 جون کو ہو گی



