فلسطین کی حمایت میں احتجاج، یونیورسٹی صدر کے دفتر پر قبضہ کرنے والے طلبا گرفتار

کیلیفورنیا (نیشنل ٹائمز) امریکی پولیس نے کیلیفورنیا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں احتجاج کے دوران یونیورسٹی صدر کے دفتر پر قبضہ کرنے والے ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ عرب میڈیا کے مطابق موسم بہار کی سہ ماہی کی کلاسز کے آخری دن تقریبا 10طلبا صبح 5:30بجے کے قریب عمارت میں داخل ہوئے جبکہ تقریبا 50طلبا نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا اور ’’فلسطین آزاد ہوگا‘‘ کے نعرے لگائے۔انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لبریٹ سٹینفورڈ نامی گروپ نے کہا، ’’طلبا کے ایک خود مختار گروپ‘‘نے یونیورسٹی کے صدر رچرڈ سیلر کے دفتر پر قبضہ کر لیا ہے۔ دیگر مطالبات کے علاوہ طلبا نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ سے منسلک کمپنیوں سے مالی معاملات میں علیحدگی اختیار کرے اور سرمایہ کاری ختم کرے۔ مظاہرہ شروع ہونے کے تقریبا دو گھنٹے بعد پولیس نے عمارت میں داخل ہونے کے لیے ایک کدال کا استعمال کیا۔ایک بیان میں یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ عمارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 13افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔یونیورسٹی حکام نے کہاعمارت کے اندرونی اور بیرونی حصے کو کافی نقصان پہنچا ہے اور دن کے باقی حصے میں کوئی عمارت میں داخل نہیں ہو گا۔



  تازہ ترین   
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر