اسرائیل کا فلسطینیوں کے لیے قائم کیے گئے فوجی حراستی کیمپ مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان

تل ابیب (نیشنل ٹائمز) اسرائیلی محکمہ انصاف کے حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ جنگ کے دوران قید کردہ فلسطینیوں کے لیے فوج کے زیرِ انتظام حراستی کیمپ کا استعمال ختم کر رہا ہے جس کے بارے میں انسانی حقوق کے گروپوں نے الزام لگایا ہے کہ وہاں قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے۔ریاستی وکلا نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ حماس کے سات اکتوبر کے حملے کے بعد کھولے گئے سدے تیمن قید خانے میں موجود قیدیوں کو مستقل قیام کی سہولیات میں بتدریج منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ منتقلی شروع ہو گئی ہے اور زیادہ تر قیدیوں کو ایک دو ہفتوں میں منتقل کر دیا جائے گا۔ اس سے حالات میں بہتری آئے گی،اسرائیل میں شہری حقوق کے ادارے کی دائر کردہ درخواست کا جواب دیتے ہوئے ، اسرائیل کے اٹارنی جنرل اینر ہیلمین نے عدالت کو بتایا کہ 700قیدیوں کو پہلے ہی مغربی کنارے میں ایک فوجی ذخیرے عوفر میں منتقل کر دیا گیا تھا۔مزید 500کو آئندہ ہفتوں میں منتقل کرنا ہے جس کے بعد سدے تیمان میں 200قیدی رہ جائیں گے جن کے مستقبل کا فیصلہ ہونا باقی ہے، واضح رہے کہ اسرائیلی فوج غزہ جنگ کے دوران حراست میں لیے گئے اور سدے تیمان قید خانے کے فلسطینیوں کی ہلاکت کی تحقیقات کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر