غزہ، گرمیوں میں ملبے اور کچرے کے ڈھیروں سے بیماریاں پھوٹنے کا خطرہ ہے، عالمی امدادی تنظیموں نے خبردار کر دیا

غزہ(نیشنل ٹائمز) عالمی امدادی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں پڑے ملبے اور کچرے کے ڈھیروں کی وجہ سے موسم گرما کی شدت کے دنوں میں بیماریوں کے پھوٹنے کا خطرہ ہے۔ عالمی امدادی تنظیم کے مطابق بیماریوں کا یہ پھوٹنا ایسا ہوگا جس کی ماضی میں کبھی مثال نہیں رہی ہو گی۔اس وجہ سے غزہ کے لوگ جو پہلے ہی غذا کی قلت اور ادویات کی قلت ایسے مصائب اور مسائل کا شکار ہیں مزید مسائل میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ ایکشن اگینسٹ ہنگر کی پراجیکٹ کوآرڈینیٹر نے یہ بات بین الاقوامی میڈیا کوبتائی۔ان کا کہنا تھا کہ موسم گرما کے دروان ان بیماریوں کے پھوٹنے کی بڑی وجہ کچرا ہو گا کہ ملبے کے ان ہر طرف لگے ڈھیروں میں کچرے کے امکانات اس کے اندر کے علاوہ اب باہر بھی جمع ہو رہے ہیں کہ یہاں کے باقی ماندہ رہائشیوں کو کچرا پھینکنے کے لیے کسی مناسب اور موزوں جگہ کی دستیابی نہیں ہے۔فینیا دائمناتی کے مطابق ہمیں خطرہ ہے کہ ان بیماروں کے پھوٹنے سے پورے غزہ کی آبادی متاثر ہو سکتی ہے۔ اس کی ایک اہم وجہ گرمی کی شدت ہوگی۔ یاد رہے غزہ میں سات اکتوبر 2023سے جنگ جاری ہے اور غزہ کی آبادی کا بڑا حصہ تباہ ہو کر ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔اب تک غزہ میں وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 36584فلسطینی ہلاک ہوئے، یہ وہ ہلاکتیں جن کی میتیں ہسپتالوں کے ریکارڈ میں ذکر ہیں۔ علاوہ ازیں وزارت صحت کا اندازہ ہے کہ دس ہزار کی تعداد میں لاشیں ایسی بھی ہیں جو ابھی بھی ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں۔اس دوران ماہ مئی دنیا بھر میں گرم ترین مہینے کے طور پر گذرا ہے۔دائمناتی نے بتایا غزہ میں ایک طرف گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہے اور دوسری جانب لوگ غذائی قلت اور پینے کا پانی تک نہ ملنے کی وجہ سے سخت مصیبت میں ہیں۔ پہلے ہی کئی افراد کی بھوک اور قحط کی وجہ سے اموات ہو چکی ہیں۔ اس صورت حال میں بیماریوں کا پھوٹنا خطرناک ہوگا۔



  تازہ ترین   
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر