بلوچستان کے مزید 2 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز) پولیو وائرس بلوچستان کے 2 نئے اضلاع دکی اور قلعہ سیف اللہ میں پہنچ گیا، جس کے بعد وائرس کی تصدیق ہونے والے اضلاع کی تعداد 44 ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل ہی ڈیرہ اسماعیل خان اور بہاولپور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ملک بھر میں متاثرہ اضلاع کی تعداد 42 ہوگئی تھی، جبکہ یہ دونوں شہر گزشتہ کئی سالوں سے وائرس فری تھے۔اس کے علاوہ 4 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو رپورٹ ہوا، جس کے بعد موجودہ سال 172 نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، اس کے برعکس 2023 میں 28 اضلاع میں 126 نمونوں میں وائرس پایا گیا تھا۔میڈیارپورٹ کے مطابق لیب حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ قومی ادارہ صحت میں ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسدادِ پولیو میں تصدیق ہوئی ہے کہ دکی اور قلعہ سیف اللہ کے ماحولیاتی نمونوں میں ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس مثبت آیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سال 2024 میں پولیو وائرس سے متاثرہ اضلاع تعداد 44 ہو گئی ہے، دکی، قلعہ سیف اللہ، سبی اور صوابی کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔یاد رہے کہ سبی اور صوابی پہلے ہی متاثرہ اضلاع کی فہرست میں شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سیوریج کے پانی میں وائرس پایا جاتا ہے، تو نمونے کو مثبت کہا جاتا ہے، اس پولیو مہم کے معیار کا تعین کرنا بنیادی پیرامیٹر ہے کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بہت سے بچوں کو قطرے نہیں پلائے جارہے۔عہدیداروں نے پچھلے دو سیزن 2022-23اور2023-24کے دوران پارٹنر کی زیرقیادت پروگرام کی خراب کارکردگی کو مورد الزام ٹھہرایا، جس کے نتیجے میں وائرس کا پھیلا ہوا۔پاکستان پولیو پروگرام کے مطابق وہ پہلے ہی رواں برس انسداد پولیو کی 4 مہم کا انعقاد کر چکا ہے، جبکہ 5ویں مہم ملک بھر کے 69 اضلاع میں جاری ہے، جس میں ایک کروڑ 71 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر