اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں پہنچنا شروع ہو گئیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں منگل کے روز سے پہنچنا شروع ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 160 میں سے 30 الیکٹرک بسیں پاکستان پہنچ چکی ہیں جن میں سے کراچی سے 8 بسیں اسلام آباد، جناح کنونشن سینٹر، چارجنگ پوائنٹ پر پہنچ چکی ہیں جبکہ 22 بسیں بدھ تک اسلام آباد پہنچ جائیں گی۔ابتدائی طور پر یہ 30 بسیں دو روٹس پر چلائی جائیں گی، ایک روٹ نسٹ، اورنج لائن ڈپو، G-11 تا سے پمز ہسپتال تک ہوگا، جس میں بس G-11 مرکز، G-10 مرکز، G-9 مرکز اور G-8 سے ہوتی ہوئی پمز تک پہنچے گی۔ پہلا روٹ 13 سٹاپس پر مشتمل ہوگا اور ہر دس منٹ بعد سٹاپ پر بس پہنچا کرے گی۔

دوسرا روٹ پمز سے شروع ہوکر بری امام تک ہوگا۔ دوسرے روٹ میں یہ سروس G-7، G-6، میلوڈی، آبپارہ، اتاترک روڈ، سرینہ ہوٹل، فارن آفس، ریڈیو پاکستان، ڈپلومیٹک انکلیو سے بری امام تک جائے گی، یہ سروس صبح 6 بجے تا رات 10 بجے تک استعمال کی جاسکے گی، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر مستحق طبقات بشمول معزور افراد، طلباء و دیگر کو سبسڈی دینے کے لئے بھی طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر