نوازشریف پہلے وزیراعظم بننا چاہتے تھے نہ اب ان کا ایسا ارادہ ہے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نوازشریف نہ ہی پہلے وزیراعظم بننا چاہتے تھے نہ اب ان کا ایسا ارادہ ہے ،کوئی بھی سیاسی جماعت دوسری جماعت کے رہنمائوں کے مشورے پرعملدرآمد کی پابند نہیں ہوتی ،خورشید شاہ نے میڈیا کی خبروں ،تبصروں اور قیاس آرائی کی بنیاد پر بیان دیا ہو گا ۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نوازشریف نہ ہی پہلے وزیراعظم بننا چاہتے تھے نہ اب ان کا ایسا ارادہ ہے ،نواز شریف کے وزیراعظم بننے کے حوالے سے پارٹی میں کوئی بات نہیں ہوئی ،نوازشریف پہلے بھی وزیراعظم نہیں بننا چاہتے تھے ، اب بھی ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا ،نواز شریف نے پارٹی کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث سنبھالی ،میاں نواز شریف نے خود شہباز شریف کو وزیراعظم نامزدکیا تھا ،نوازشریف سمیت پارٹی میں کسی نے بھی وزیراعظم کی کارکردگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا ،شہبازشریف کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کی کوئی تجویزنہیں آئی تھی ،پارٹی میں شہبازشریف کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے کوئی خیال بھی نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ یہی ہے کہ ملک کوآگے لے کر جانا ہے ۔انہوںنے کہا کہ خورشید شاہ نے میڈیا کی خبروں ،تبصروں اور قیاس آرائی کی بنیاد پر بیان دیا ہو گا ،کوئی بھی سیاسی جماعت دوسری جماعت کے رہنمائوں کے مشورے پرعملدرآمد کی پابند نہیں ہوتی ،حکمران جماعت ہونے کی وجہ سے نوازشریف محتاط طریقے سے ذمہ داری نبھارہے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر