پی ٹی آئی اور جے یو آئی پاکستان نے اتحاد کرلیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما شجاع الملک کی سربراہی میں وفد نے پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان اور اسد قیصر سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں جماعتوں نے اتحاد و شراکت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے باہمی مشاورت سے سیاسی حکمت عملی مرتب کرنے پر مکمل اتفاق کیا۔ اس موقع پر عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ مولانا شیرانی کے سیاسی موقف کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ہم نے مل کر اس ملک میں آئین کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔جمعیت اور تحریک انصاف کی آئین اور قانون کی پاسداری کے لیے سوچ مشترک ہے،ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات آج بھی درج کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا ہمارے لیڈر کے خلاف 200 سے زائد جھوٹے مقدمات درج کیے گئے۔تمام من گھڑت اور جھوٹے پروپیگنڈے کے باجود تحریک انصاف نے 8 فروری کو تاریخی فتح حاصل کی۔اس موقع پر اسد قیصر نے وفد کو گرینڈ اپوزیشن الائنس کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں عملی طور پر مارشل لا نافذ ہے۔شہباز شریف کا چائنہ میں ڈپٹی نائب میئر نے استقبال کیا۔ ہم ملک کو کہاں لے گئے ہیں ؟ چھوٹے صوبوں کو اعتماد میں لینا ہوگا ورنہ دوریاں بڑھ جائیں گی۔تحریک تحفظ آئین ملک میں آئین کی بالادستی چاہتی ہے۔ہم ملک میں آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہے ہیں،تحریک انصاف روایتی سیاست سے بالاتر، اعلی سیاسی و سماجی مقاصد کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔ مولانا شجاع الملک نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہمارا اتحاد ہے،اہلِ علم آگے بڑھیں اور قوم کی درست سمت میں رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیں،دونوں جماعتوں کے مابین طے پانے والے معاملات کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔ملاقات میں رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ، رکن صوبائی اسمبلی آصف خان محسود اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اخونزادہ حسین یوسفزئی بھی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر