انسداد دہشتگردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کا 9مئی کے 8مقدمات میں مزید 5دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا 9مئی کے 8مقدمات میں مزید 5دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیااور پولیس کو 10 جون تک اڈیالہ جیل میں تحقیقات کی اجازت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی،شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے موبائل واٹس ایپ کے ذریعے حاضری مکمل کی گئی، وکیل رانا مدثر نے شاہ محمود قریشی کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کیلئے دلائل دیئے،پراسیکیوٹر محمد ازر اور عبدالجبار ڈوگر نے مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے دلائل دیئے۔ گزشتہ سماعت پر شاہ محمود قریشی کا 9 روزہ جسمانی منظور ہوا تھا،دوران جسمانی ریمانڈ اڈیالہ جیل میں تفتیش کی گئی، تفتیشی افسر نے کہاکہ ملزم نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر مبنی ویڈیوز اور پیغامات جاری کئے،بیانات کی جانچ کیلئے ملزم کا فوٹو فرامٹک ٹیسٹ کرانا ہے،ملزم کی جانب سے شوشل میڈیا پر اپ لوڈ تمام مواد فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی پر بغاوت اور کارکنان کو جلا گھیرا پر اکسانے کا الزام ہے ،آٹھ مقدمات میں تھانہ شادمان نذرآتش کیس ، شیر پا پل پر تقاریر اور جلا گھیرا ، زمان پارک کے سامنے پولیس گاڑیاں جلانے کا مقدمہ اور راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے اور گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے سمیت دیگر شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑنا ہے، سر تسلیم خم کرنا نہیں: ایرانی صدر
ایرانی وزیر خارجہ اور نیدرلینڈز کے ہم منصب کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر