رواں سال ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، ترجمان وزارت مذہبی امور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) رواں سال ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ پاکستان حج مشن 70 ہزار سرکاری عازمین کی میزبانی کرے گا۔ترجمان مذہبی امور نے اپنے بیان میں بتایا کہ نجی حج کمپنیوں کے ذریعے 90 ہزار کے قریب پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ سرکاری اسکیم کے تحت 214 پروازوں سے 55 ہزار 284 عازمین مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 30 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب میں موجود ہیں، فلائٹ آپریشن 9 جون تک جاری رہے گا۔ ادھر سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے بتایا کہ 8 لاکھ 96 ہزار 287 عازمین فضائی راستے، 37 ہزار 280 زمینی اور دو ہزار 399 بحری راستے سے مملکت میں داخل ہو چکے۔دوسری جانب سعودی وزارتِ امور نے عازمینِ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر نسک کارڈ کھویا تو دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ وزارت کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا کہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج نسک کارڈ کی حفاظت یقینی بنائیں کیونکہ اس کے گم ہونے کی وجہ سے فریضہ حج میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔گزشتہ ماہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک حجاج کارڈ کا اجرا کیا تھا جس کا مقصد حج سیزن کیلیے آپریشنل طریقہ کار کی صلاحیت بڑھانا ہے تاکہ حج کو بہت زیادہ آسان بنایا جا سکے اور غیر قانونی طریقے سے حج کرنے کے واقعات کو کم کیا جا سکے۔



  تازہ ترین   
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑنا ہے، سر تسلیم خم کرنا نہیں: ایرانی صدر
ایرانی وزیر خارجہ اور نیدرلینڈز کے ہم منصب کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر