ٹوکیو(نیشنل ٹائمز ) جاپان کے ناگاسا شہر کے مئیر شیرو سوزوکی نے ایٹمی حملے کی تقریب میں اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہری حکومت نے تقریب میں اسرائیل کی شرکت کا دعوت نامہ روک دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مئیر نے کہا کہ دعوت نامے کے بجائے جاپان میں اسرائیلی سفیر کو غزہ جنگ روکنے کیلیے خط ارسال کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ تقریب میں ممکنہ ناخوشگوار واقعات کو روکنے کیلیے کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق شہری حکومت نے جاپان میں فلسطینی نمائندے کو تقریب کا دعوت نامہ ارسال کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ناگاساکی شہری حکومت کے اقدام پر تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ ناگاساکی کی سالانہ یادگاری تقریب میں 154 ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے9 اگست 1945 کو ناگاساکی پر ایٹم بم گرایا تھا جس سے 74 ہزار ہلاکتیں ہوئی تھیں۔
جاپان کا ناگاساکی ایٹمی حملے کی تقریب میں اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ



