بانی پی ٹی آئی کو بیرون ملک سے ایسے لوگوں کی سہولت کاری مل رہی جو پاکستان میں استحکام نہیں چاہتے، جاوید لطیف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو بیرون ملک سے ایسے لوگوں کی سہولت کاری مل رہی جو پاکستان میں استحکام نہیں چاہتے،پاکستان مستحکم ہونے لگتا ہے تو قوتیں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہیں،ریاستی اداروں میں بیٹھے لوگوں کو اداروں کے استحکام کی فکر نہیں،حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کو پبلک نہ کر کے ہم نے جرم کیا،9 اور 10 مئی سے متعلق واقعات کی رپورٹ پبلک نہ ہونا بھی جرم ہے،بانی پی ٹی آئی کو جیل میں وہ سہولیات ملیں جو 75سالہ تاریخ میں کسی سیاستدان کو نہیں ملیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ ریاستی اداروں میں بیٹھے لوگوں کو اداروں کے استحکام کی فکر نہیں،نواز شریف پاکستان میں موجود نہیں تھے تو کہا گیا کہ ان کا کیس الگ کر دیا جائے،میں عدالت کی بات نہیں کر رہا کہ کس طرح ریلیف مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو دو سال سے سہولت کاری میسر ہے، شیخ مجیب کو آخری وقت میں بھارت کی سپورٹ حاصل تھی،بانی پی ٹی آئی کو بیرون ملک سے ایسے لوگوں کی سہولت کاری مل رہی جو پاکستان میں استحکام نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ میں آج بھی کہتا ہوں کہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کو پبلک نہ کر کے ہم نے جرم کیا،9 اور 10 مئی سے متعلق واقعات کی رپورٹ پبلک نہ ہونا بھی جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مستحکم ہونے لگتا ہے تو قوتیں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہیں،نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کئے تو انہیں ہائی جیکر بنا دیا گیا، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بہت سی سہولیات حاصل ہیں،75سالہ تاریخ میں کسی سیاستدان کو جیل میں ایسی سہولیات نہیں ملیں، نواز شریف بھی 3 بار کے سابق وزیراعظم تھے ، کوئی سہولیات نہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ایک سال سے انصاف مانگ رہی ہے اور انصاف نہیں مل رہا،جس کے سامنے ریاست بے بس ہو جائے اس کے سامنے نظام کی کیا حیثیت ہے،جس طرح کے فیصلے آ رہے ہیں کیا کبھی نواز شریف یا مریم نواز کے کیسز میں ایسے فیصلے آئے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر