ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ شام، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم روکنے کا مطالبہ

دمشق(نیشنل ٹائمز)قائم مقام ایرانی وزیر خارجہ علی باقری کنی نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف شام کی حکومت کے لیے ایرانی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔قائم مقام ایرانی وزیرخارجہ علی باقری نے شام کے اپنے پہلے دورہ کے دوران منگل کو دمشق میں اپنے شامی ہم منصب فیصل مقداد کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں اسرائیلی قابض افواج کے جرائم خاص طور پر غزہ کے جنوبی شہر رفح میں کارروائیوں کوفوری طورپر روکنے اورامداد کی فوری اور غیر مشروط ترسیل کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔علی باقری نے مزید کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کے ساتھ ہے اور استحکام اور ترقی کے حصول میں شامی حکومت اور عوام کی حمایت کرتا ہے۔ دونوں وزرا خارجہ نے خطے میں غیر ملکی مداخلت کی مذمت اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی گزشتہ ماہ ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پرافسوس کااظہار کیا۔



  تازہ ترین   
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر