پنجاب بھر کے اساتذہ کا 10جون کو پارلیمنٹ ہائو س کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) پنجاب بھر کے اساتذہ نے 10جون کو بجٹ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا ۔منگل کو پنجاب بھر کے اساتذہ کی نمائندہ پنجاب ٹیچرز یونین نے اپنے جائز حقوق کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے میں بھرپور شرکت کا اعلان کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس دھرنے کا ایک خاص ایجنڈا موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ان کے وعدوں کی یاددہانی کرانا ہے ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکریٹری راجہ شاہد علی مبارک نے یون کے نمائندہ اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے ہمیں بار بار احتجاج پر مجبور نہ کرے پتہ نہیں کون سا مسئلہ ہے یہ لوگ خود وعدہ کر کے وفا نہیں کرتے جب پورا پنجاب سڑکوں پر نکل آیا تھا تو موجودہ وزیراعلیٰ نے ہمارے نمائندوں سے یہ وعدہ کیا تھا کہ کسی صورت سکولوں کی نجکاری نہیں ہو گی اور لیو انکیشمنٹ کا ظالمانہ نوٹیفکیشن واپس لیا جائے گا جبکہ اب اقتدار میں آ کر اپنے وعدے بھول گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے جائز مطالبات ہیں آئین کے مطابق ہر شہری کو تعلیم کی مفت سہولت دینا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر