پی آئی اے کے نجکاری کیلئے 6 کمپنیوں و کنسورشیمز کو پری کوالیفائی کرلیا گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے سلسلے میں 6 کمپنیوں و کنسورشیمز کو پری کوالیفائی کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری اور مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پری کوالیفائیڈ کمپنیاں و کنسورشیمز پی آئی اے کی بولی میں حصہ لے سکیں گی۔پری کوالیفائی کرنے والی کمپنیوں و کنسورشیمز میں ایئر بلو، عارف حبیب کارپوریشن، بلیو ورلڈ سٹی، فلائی جناح، پاک ایتھنول کنسورشیم اور وائی بی ہولڈنگز کنسورشیم شامل ہیں۔وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے اجلاس میں گفتگو میں کہا کہ خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی شفاف اور تیز نجکاری یقینی بنائی جائے گی۔اس ساتھ ساتھ انہوں نے ہدایت کی کہ نجکاری میں حصہ لینے والے اداروں کے ٹیکنیکل اور مالیاتی استحکام کو ضرور مدنظر رکھا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل کو میڈیا پر لائیو دکھائیں تاکہ کسی کو کوئی اعتراض نہ رہے۔



  تازہ ترین   
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑنا ہے، سر تسلیم خم کرنا نہیں: ایرانی صدر
ایرانی وزیر خارجہ اور نیدرلینڈز کے ہم منصب کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر