پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو انٹرنیٹ سروس ملے گی، احسن اقبال

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو انٹرنیٹ سروس ملے گی۔اسلام آباد میں احسن اقبال کی وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے ملاقات ہوئی جس میں بجٹ اور آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں بات چیت کی گئی۔اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ سے اے جے کے اورجی بی کو انٹرنیٹ سروس کی سہولت فراہم ہوگی، یہ سیٹلائٹ سپارکو کی ایک بڑی کامیابی ہے، ہمیں اس سروس سے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے کہا کہ حکومت کو احساس ہے کہ جی بی اور اے جے کے حساس علاقے ہیں، آزاد کشمیر کے ساتھ مقبوضہ کشمیر ہے ہمیں آزاد کشمیر کو بطور ماڈل دنیا کو دکھانا ہے، آزاد جموں و کشمیر میں بھی نوجوانوں کا انٹرنشپ پروگرام ینگ ڈویلپمنٹ فیلو شروع کریں، نوجوان اس خطے کا روشن مستقبل ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہمیں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، سیاحتی مقام کو باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ انفراسٹرکچر کریں، آزاد جموں کشمیر کے ترقیاتی کاموں کے لئے حکومت خاص اقدامات کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر