مصر کا اسرائیل سے رفح کراسنگ فوری طور پر خالی کرنے کا مطالبہ

 قاہرہ(نیشنل ٹائمز) مصر امریکہ کو اپنے مطالبات کی فہرست پیش کرے گا جن میں رفح سے اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ بھی شامل ہے۔عرب میڈیا کے مطابق  مصری تجویز میں پوری کراسنگ اور اس کے گردونواح سے اسرائیلیوں کا غیر مشروط انخلا اور پھر اسے فلسطینیوں کے ذریعے چلانے کی تجویز بھی شامل ہے۔ مصر نے فلسطینی فریق کے ساتھ مل کر غزہ کو امداد کی فراہمی پر زور دیا گیا ہے جبکہ امداد کے بہائو کے لیے فوری حل اور طریقہ کار تجویز کیا گیا۔اس تجویز میں اسرائیل کی رفح کراسنگ پر موجودگی کو ختم کرنے اور تل ابیب کو کراسنگ یا کوآرڈینیشن سے متعلق کسی بھی معاملے میں مداخلت سے روکنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔یہ پیش رفت قاہرہ میں مصری-امریکی-اسرائیلی میٹنگ کے بعد ہوئی جس میں کراسنگ پر بات چیت کی گئی۔ قاہرہ نے تمام فریقوں کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رفح کراسنگ کو اس وقت تک نہیں کھولا جائے گا جب تک اس کے فلسطینی حصے پر اسرائیلی کنٹرول برقرار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قاہرہ امریکی صدر جو بائیڈن کی حالیہ تجویز کی روشنی میں غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کی طرف واپسی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔



  تازہ ترین   
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر