یو اے ای، بغیر لائسنس ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر قرآن مجید کی تعلیم پر پابندی عائد

 ابو ظہبی(نیشنل ٹائمز) اماراتی حکومت کی جانب سے بغیر لائسنس ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر قرآن مجید کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔جبکہ قرآن کی تعلیم کے حوالے سے سینٹر بنانے یا تعلیم دینے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے، تاہم   لائسنس کے بعد  ڈیجیٹل   پلیٹ فارمز پر قرآن پاک کی تعلیم دی جا سکتی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی اسلامی رابطہ باڈی کی جانب سے اس حوالے سے تشویش کااظہار کیا گیا تھا، جس کے بعد قدم اٹھایا گیا ہے۔اسلامی رابطہ باڈی کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں شہریوں کو غیر لائسنس شدہ سینٹرز اور افراد جو قرآن کی تعلیم دے رہے ہیں ان سے متعلق خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے۔اتھارٹی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی حفاظت کے لیے مذہبی تعلیم کی درستگی کو یقین بنانا ضروری ہے۔متحدہ عرب امارات میں آن ڈیجیٹل قرآن کی تعلیم دینے والے نا اہل ہیں اور مذہبی تعلیم کے حوالے سے بھی نااہل ہیں۔ جو کہ غلط مذہبی تعلیم، قرآن کریم کا غلط ترجمہ، غلط فہمی کا باعث بن سکتے ہیں۔اتھارٹی کی جانب سے ایسے کئی غیر لائسنس والے افراد پر نظر رکھی گئی تھی، جبکہ والدین کو بھی اس حوالے سے خبردار کیا گیا ہے۔بنا لائسنس کے قرآن کی تعلیم دینے والوں پر 50ہزار درہم تک کا جرمانہ اور 2ماہ تک جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔دوسری جانب قرآن کی تعلیم دینے والے افراد کے حوالے سے اتھارٹی کا کہنا تھا کہ قرآن کی تعلیم دینے کے خواہش مند افراد21سال سے زائد عمر کے ہوں، اچھے کردار کے حامل ہوں، جبکہ امیدوار پہلے کبھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہ گیا ہو، نہ ہی قانون کی خلاف ورزی میں ملوث ہوا ہو۔جبکہ صحت کے حوالے سے بھی پر اطمینان ہو، جبکہ امیدوار انٹرویو اور ٹیسٹ میں کامیاب ہو۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر