حکومت کا حصہ بنیں گے اور نہ ہی اسے سپورٹ کریں گے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ  (نیشنل ٹائمز) جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی حکومت کا حصہ بنے گی اور نہ ہی حکومت کو سپورٹ کرے گی۔ ایک بیان میں حافظ حمد اللہ  نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ نہیں ہے، موجودہ حکومت کا مستعفی ہونا ضروری ہے، جے یوآئی کا مطالبہ ہے کہ ازسر نو انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی حکومت کا حصہ بنے گی اور نہ ہی حکومت کوسپورٹ کرے گی۔ حافظ حمد اللہ نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات سے متعلق کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مشترکہ تحریک چلانے کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، پی ٹی آئی سے کئی سال سے اختلافات ہیں، وہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر مولانا فضل الرحمان کے پاس آئے تو ہم نے خوش آمدید کہا، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے وفود بھی مولانا فضل الرحمان کے پاس آئے ہیں۔



  تازہ ترین   
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑنا ہے، سر تسلیم خم کرنا نہیں: ایرانی صدر
ایرانی وزیر خارجہ اور نیدرلینڈز کے ہم منصب کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر