عالمی شہرت یافتہ باکسرمحمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 8برس بیت گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) کنگ آف باکسنگ، بڑے بڑے باکسرز کو ناکوں چنے چبوانے والے امریکی سٹار باکسر محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 8برس بیت گئے۔محمد علی نے 17جنوری 1942 کو امریکی شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام کاسیئس کلے رکھا گیا، انہوں نے 1970میں اسلام قبول کیا۔باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی نے 29اکتوبر1960 کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا اور 60کی دہائی میں  ہی انہوں نے روم اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتا۔محمد علی نے 1964میں دنیائے باکسنگ کے خطرناک ترین کھلاڑی سونی لسٹن کو شکست دے کر بے پناہ شہرت حاصل کی، 1974میں انہوں نے جارج فورمین کو شکست دے کر 32سال کی عمر میں باکسنگ کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔محمد علی کا  باکسنگ کیریئر 20سال پرمحیط رہا، اس دوران انہوں نے 56مقابلے جیتے اور 37باکسرز کو ناک آئوٹ کیا، لیجنڈ باکسرمحمد علی کو ورلڈ باکسنگ کونسل کی جانب سے کنگ آف باکسنگ کا خطاب بھی دیا گیا۔3 جون 2016 کو یہ عظیم باکسر 74برس کی عمر میں انتقال کر گیا لیکن ان کی یاد مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر