ماضی کے برعکس اب  بھارتی فلم کی پیشکش ہوئی  تو کام کروں گی، آغا علی

کراچی (نیشنل ٹائمز) معروف اداکار آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہوں نے ایک بھارتی فلم میں کام کی پیش کش مسترد کردی تھی لیکن اب اگر انہیں آفر ہوئی تو وہ وہاں جاکر کام کرلیں گے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے   انہوں نے کہا کہ اگر انہیں اپنے ساتھ کسی کو کاسٹ کرنے کا موقع ملے تو وہ وینا ملک کے بجائے میرا کو کاسٹ کریں گے جب کہ ان کے مقابلے ماورہ حسین کو ترجیح دیں گے۔انہوں کہا کہ وہ فائزہ حسین کے مقابلے عائشہ عمر جب کہ ان کے مقابلے نیلم منیر اور ان کے مقابلے اقرا عزیز جبکہ ان کے مقابلے حمائمہ ملک اور ان کے مقابلے مہوش حیات کو اپنے ساتھ کاسٹ کرنا چاہیں گے۔پروگرام میں جب ان سے بھارتی فلم کی پیش کش ٹھکرانے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ انہیں کئی سال قبل بھارتی فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی۔ اداکار  کے مطابق انہیں ایسا لگا کہ کیریئر کے آغاز میں بھارتی پنجابی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ اچھا نہیں ہوگا، اس لیے انہوں نے وہاں کام کرنے کی پیش کش مسترد کی۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر اب انہیں بھارت میں کسی بھی کام کی پیش کش ہوگی تو وہ وہاں جاکر کام کرلیں گے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر