حج پرمٹ کے قانون کا آغاز ہو گیا، خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ

مکہ مکرمہ (نیشنل ٹائمز) سعودی عرب میں حج پرمٹ کے قانون کا آغاز اتوار (25 ذوالقعدہ )سے کردیا گیا جو 14 ذوالحجہ تک جاری رہے گا۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے اس دوران کسی کو بھی پرمٹ کے بغیرمکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے طلب کرنے پر حج پرمٹ دکھنا ضروری ہے۔ پرمٹ نہ ہونا قانون کی خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے جس پرسخت سزا مقرر ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا تھا  خلاف ورزی کرنے والا خواہ سعودی شہری ہو یا غیرملکی بغیر کسی استثنی نے قانونی طورپرسزا کا مستحق ہوگا۔پرمٹ کے بغیر جانے پر دس ہزار ریال  جرمانہ مقرر ہے۔ وہ افراد جو غیرقانونی طورپر لوگوں کو مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کرتے ہیں وہ بھی قانون شکنی کے زمرے میں شامل ہیں۔علاوہ ازیں  وزارت داخلہ کی جانب سے فرضی حج اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے والوں کے خلاف بھی بڑے پیمانے پر کریک ڈاون جاری ہے۔ وزارت داخلہ نے نے فرضی حج اسکیموں کا اعلان کرنے والے ان کی مارکیٹنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا جاچکا ہے۔ ان پر فرضی حج کمپنی کی مارکیٹنگ کرتے ہوئے لوگوں سے رقوم جمع کرنے کا الزام ہے۔



  تازہ ترین   
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر