اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خا ن نے کہاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کنفیوژن سے ڈیلرز کو مالی نقصان پہنچا۔اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے کمی کے اعلان کے بعد پمپس سے بڑی مقدار میں کم قیمت پر پیٹرول فروخت کیا گیا، پھراچانک پتہ چلا کہ قیمت پونے پانچ روپے فی لیٹر کم کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مالی نقصان کے ازالے کیلئے وزارت پیٹرولیم کو خط لکھیں گے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کنفیوژن سے مالی نقصان پہنچا، ڈیلرز ایسوسی ایشن



