نامناسب رویہ، وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام کمرہ عدالت سے گرفتار، اڈیالہ جیل منتقل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) عدالت میں غیر مناسب رویے پر وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ نامناسب رویے اور ہتک آمیز گفتگو پر جوڈیشل مجسٹریٹ عادل سرور سیال برہم ہو گئے ،عدالت نے وفاقی سیکرٹری کو 15 روز قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنا دی۔ فیڈرل سیکرٹری ٹیلی کام محمد عمر ملک مقدمے میں بطور مدعی پیش ہوئے تھے، کمرہ عدالت میں دوران سماعت بدتمیزی کرنے پر عدالت نے نوٹس لیا اور ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے۔ وفاقی سیکرٹری کو گرفتاری کے بعد ڈسٹرکٹ کورٹ سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر