بانی پی ٹی آئی کی ملک دشمنی پر کمیشن بننا چاہیے، عظمی بخاری

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک کے خلاف سازش کر رہے ہیں، ان کی ملک دشمنی پر کمیشن بننا چاہیے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کوشاں ہے، پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچا رہے ہیں، اس مہینے پٹرول کی قیمت میں 20سے21روپے کمی ہوئی ہے،حکومت آٹے اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں کافی کمی لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دو طرح کی سیاست ہورہی ہے،وزیراعلی پنجاب نے جب حلف اٹھایا تو آٹے کا تھیلا2800 روپے کا تھا،20کلو آٹے کا تھیلا آج 1600روپے میں فروخت ہورہا ہے، پی ٹی آئی فتنہ فساد پارٹی مہنگائی میں کمی پر شور مچا رہی ہے۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا مخصوص جماعت کی جانب سے ڈیجیٹل دہشتگردی کی جارہی ہے، فوج اور اداروں کے خلاف منظم طریقے سے سازش ہو رہی ہے، بانی پی ٹی آئی نفرتیں پھیلا رہے ہیں ،ان کے دماغ میں 9 مئی جیسا ایک اور پلان ہے ،کمیشن اس بات پر بننا چاہیے کہ یہ سب کچھ کیا ہورہا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ عمران خان کے سوشل میڈیا اکانٹ پر اب بھی 1971کی متنازعہ ویڈیو موجود ہیں ،تشدد اور انتشار عمران خان کی ذات کا حصہ ہے، تحریک انصاف نے اپنے دور میں حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ کا ذکر کیوں نہیں کیا، ترجمان پی ٹی آئی رف حسن صوبوں کو ایک دوسرے کے مدمقابل کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی دوسروں کے بچوں کو انتشار کیلئے استعمال کررہے ہیں، وہ جو بیانیہ بناتے ہیں اسے بچے اندھا دھند فالو کرنا شروع کردیتے ہیں ، میری والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو گھنانے مقاصد کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔



  تازہ ترین   
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑنا ہے، سر تسلیم خم کرنا نہیں: ایرانی صدر
ایرانی وزیر خارجہ اور نیدرلینڈز کے ہم منصب کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر