ساہیوال، جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ساہیوال(نیشنل ٹائمز) جماعت اسلامی ساہیوال کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان حماس کی حکومت کو تسلیم کرے اورفلسطین میں بچوں، بیٹیوں کا قتل عام نہیں دیکھ سکتے، اسلامی دنیا کے حکمران بے حمیتی کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے امت کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کریںپاکستان حکومت اسرائیل کو واضح پیغام دے دیں کہ بہت ہوگیا۔ اسلام آباد میں فلسطین کی صورتحال پر اسلامی دنیا کے سربراہان کا اجلاس بلایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے امیر طیب محمود بلوچ’ ڈاکٹر سراج سید حزیفہ بخاری اور میاں رفیق رشید نے جمعہ کو فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ لیاقت چوک میں ہونے والے مظاہرے میں شرکاء نے فلسطینیوں کے حق میں اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اوراسرائیلی جارجیت کی مذمت کی گئی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ غزہ میں چالیس ہزار افراد شہید کردیے گئے، رفح میں انسانی المیہ پیدا ہوچکا ہے، ثابت ہوگیا اقوام متحدہ بے بس ادارہ ہے، مسلم ممالک کو اپنے آپ کو فلسطینیوں کے لیے بڑی تحریک کے لیے تیار کرنا ہوگا، مسجد اقصی کی آزادی کے لیے جدوجہد تیز کرنا ہے،غزہ میں اسرائیل کی تازہ ترین سفاکیت کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہیں۔یاد رہے 31مئی کو جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا جس کا مقصد عوام کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنا اور اسلام آبادمیں بیٹھے حکمرانوں کو جگانا تھا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ثابت کردیا کہ وہ کسی عالمی قانون کو تسلیم نہیں کرتا، غزہ پر مسلمان حکمرانوں اور عوام میں واضح تقسیم ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر