بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکائونٹ سے جو کچھ اپ لوڈ ہوتا ہے ان کی مرضی سے ہوتا ہے، زین قریشی نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا ، انکا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکائونٹ سے جو کچھ اپ لوڈ ہوتا ہے ان کی مرضی سے ہوتا ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ عمران خان کے اکائو نٹ کو باہر سے کوئی اپ ڈیٹ کررہا ہے یا کچھ اور ہو رہا ہے، عمران خان پابند سلاسل ہیں وہ اپنا اکائو نٹ خود تو نہیں کرسکتے تو پارٹی کو کرنا پڑتا ہے اور پارٹی ہی عمران خان کی ٹوئٹس کرتی ہے، ان کی اپروول سے کرتی ہے، ان کی مرضی شامل ہوتی ہے، اس میں ایسی کوئی دو رائے نہیں ہے، اب اس کو جتنا کھینچ لیں بال کی کھال اتار لیں وہ ان کی مرضی ہے۔ ایک سوال پر کہ کیا آ پ یہ کہہ رہے ہیں کہ ٹوئٹر پر جو آتا ہے وہ بانی پی پی ٹی آئی کی ہدایات پر آتا ہے اور پارٹی پالیسی ہوتی ہے؟ اس پر زین قریشی نے جواب دیا کہ بالکل ایسا ہی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر