کراچی میں 2 جون سے گرمی کی شدت کم ہوجائیگی ،چیف میٹرولوجسٹ

کراچی (نیشنل ٹائمز) چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی سمیت سندھ اور پنجاب میں گرمی کی شدت میں کمی آنے کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آنے والے مغربی سسٹم کے تحت سندھ میں درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار نے کہا کہ آج اور کل کراچی میں درجہ حرارت 39 سے 40 تک جاسکتا ہے تاہم امید ہے 2 جون سے درجہ حرارت میں کمی آجائے گی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 35 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 جون سے شہر میں سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ بادلوں کی آمد بھی متوقع ہے جس کے سبب درجہ حرارت میں کمی ہوسکتی ہے اور 10 جون تک کراچی کا موسم بہتر رہے گا۔ دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں اور میدانی علاقوں میں موسم کی سختی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سردار سرفراز نے کہا کہ پنجاب ابھی گرمی کی لپیٹ میں رہے گا لیکن گرمی کی شدت میں معمولی کمی آنے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آج ایک مغربی سسٹم داخل ہورہا ہے، مغربی ہواں کا یہ سسٹم خشک ہواں پر مشتمل ہے جس کے تحت شمالی علاقہ جات، کے پی، مالا کنڈ، چترال اور دیر سمیت گلگت بلتستان جیسے دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ سردار سرفرز کا کہنا تھا کہ مغربی سسٹم کے تحت سندھ میں درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے، سندھ میں جہاں درجہ حرارت 50 اور 52 تک ریکارڈ کیا جارہا ہے وہ اب 46 یا 47 تک ریکارڈ کیا جاسکے گا، اسی طرح پنجاب میں بھی گرمی کی شدت 2 سے 3 ڈگری تک کم ہوسکتی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ لاہور، جہلم، سیالکوٹ اور اسلام آباد سمیت گردونواح میں 5 جون سے 7 جون تک کہیں آندھی تو کہیں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے جسے پری مون سون کا سلسلہ کہا جاسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر