ٹوئٹ کا معاملہ، عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹ کے معاملہ پر ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے ٹوئٹ کے معاملہ پر تفتیش کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے ) سائبر کرائم ٹیم رات گئے اڈیالہ جیل پہنچی تاہم عمران خان نے ایف آئی اے کی ٹیم سے ملنے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم سے شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا، انہوں نے ایف آئی اے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سوال کا جواب وکلا کی موجودگی میں دوں گا۔ بعدازاں ایف آئی اے کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا موقف تحریری طور پر حاصل کرلیا۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر