تل ابیب(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان فلاڈیلفیا کے محور کا مکمل آپریشنل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہ وہ رفح شہر میں ایک پیچیدہ ماحول میں کام کر رہی ہے۔ صہیونی فوج نے کہا ہم نے فلاڈیلفیا کے پورے محور کا کنٹرول سنبھال لیا، حماس نے فلاڈیلفیا محور میں بنیادی ڈھانچہ قائم کیا ہے۔ رفح گزرگاہ کے علاقے میں ایک 1500میٹر لمبی سرنگ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحد کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور اسرائیلی فورسز نے علاقے میں کھلنے والی 82سرنگوں کا کنٹرول بھی ہاتھ میں لے لیا ہے، ان سرنگوں کو بعد میں تباہ کرنے کے لیے ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
غزہ اور مصر کو الگ کرنے والے فلاڈیلفیا محور کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا، اسرائیل



