ایمازون کے بانی ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

نیو یارک(نیشنل ٹائمز)گزشتہ چند ماہ کے دوران برنارڈ آرنلٹ اور جیف بیزوز کے درمیان دنیا کے امیر ترین فرد بننے کی دوڑ دیکھنے میں آئی ہے۔جس دوران کئی بار ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص بنے اور پھر برنارڈ آرنلٹ ان کو پیچھے چھوڑ کر اوپر آگئے۔مگر اب ایک بار پھر ایمازون کے بانی دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں اور پرتعیش اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ آرنلٹ پہلے سے دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔اس میں درحقیقت جیف بیزوز کا کمال نہیں بلکہ برنارڈ ارنلٹ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 6.73ارب ڈالرز سے محروم ہوئے جبکہ چند ہفتوں کے دوران انہیں 27ارب ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے۔بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق جیف بیزوز 205ارب ڈالرز کے ساتھ اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جبکہ برنارڈ آرنلٹ 203ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔کافی عرصے تک دنیا کے امیر ترین شخص رہنے والے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک اس وقت 202ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔یعنی ایلون مسک بھی جلد دوبارہ دنیا کے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز ایک بار پھر اپنے نام کر سکتے ہیں۔میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ 169ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے جبکہ گوگل کے شریک بانی لیری پیج 156ارب ڈالرز کے ساتھ 5ویں امیر ترین شخص ہیں۔



  تازہ ترین   
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
عمان، ایران کا آبنائے ہرمز میں بلامعاوضہ آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد ہم جنگ کے خاتمے کی پوزیشن میں آگئے: قطر
پاکستان کا عالمی برادری کیساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے کے عزم کا اظہار
سوئٹزرلینڈ مذاکرات نتیجہ خیز رہے، ایران کے منجمد فنڈز فی الحال بحال نہیں ہوں گے: جے ڈی وینس
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر