جنیوا(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق امور کی جانب سے فغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں طالبان پر بنیادی انسانی حقوق کو نظر اندا زکرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ “2019کے بعد سے ملک میں ضرورت مند افراد کی تعداد میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے” افغان طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے انسانی حقوق بالخصوص خواتین پر ظلم و ستم اور تشدد بڑھتا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ برائے انسانی حقوق امور کا کہنا ہے کہ خواتین پرمتعدد پابندیوں سمیت تعلیم کی عدم دستیابی،نقل و حرکت پر پابندی، جبری اور کم عمری کی شادیاں، اور کام پر پابندی شامل ہیں۔افغانستان پرطالبان کے قبضے کے بعد سے افغانستان کو مہلک قدرتی آفات کا بھی سامنا ہے جن میں زلزلے سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ شامل ہے،متعددقدرتی آفات کے نتیجے میں نہ صرف جان و مال کا نقصان ہوا بلکہ کئی مکانات اور جانور بھی اس کی زد میں آئے۔ طالبان نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے بجائے اپنے تمام وسائل خطے میں دہشتگردی کے فروغ پر استعمال کر دئیے،افغان طالبان نے اس پیچیدہ صورتحال میں اپنی عوام کو تنہا چھوڑ دیا،طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے افغانستان میں مجموعی طور پر انسانی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے،سیاسی عدم استحکام، معاشی تباہی اور قدرتی آفات کے امتزاج نے افغان آبادی کے لئے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کر دئیے ہیں، طالبان کی جانب سے بین الاقوامی امداد پر سخت پابندیاں اور ملک کی اندرونی صلاحیتوں میں کمی کے باعث لاکھوں افغان انتہائی غربت، بھوک اور بنیادی سہولیات تک رسائی کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں،گزشتہ ماہ افغانستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 25ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ 1700سے زائد گھروں کو نقصان بھی پہنچا،افغانستان میں انسانی حقوق، خاص طور پر خواتین کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھے جانے پر طالبان حکومت کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو افغان طالبان کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تاحیات پابندی عائد کرنے کے حوالے سے سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے ا نسانی حقوق کی صورتحال میں تنزلی کو روکنے اور لوگوں کی امیدیں بحال کرنے کے لیے عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔
افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ جاری، طالبان پر بنیادی انسانی حقوق کو نظر اندا زکرنے کا الزام



