حج سیزن میں مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر 10ہزار ریال جرمانہ ہوگا

ریاض(نیشنل ٹائمز)حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ میں غیرقانونی داخلے پر 10ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں حج سیزن میں مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر سزائوں کا اعلان کردیا گیا۔ مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر سزائوں کا نفاذ 2جون سے 20جون تک ہوگا۔ اس مدت کے دوران مکہ مکرمہ یا مقامات مقدسہ میں داخلہ غیرقانونی حج میں شمار ہو گا۔اعلامیے کے مطابق مکہ مکرمہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر 10ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ قانون کی خلاف ورزی پر غیرملکیوں کو بے دخل کرکے بلیک لسٹ کیا جائیگا۔ بغیر اجازت نامے کے عازمین کو مکہ لیجانے پر 6 ماہ قید اور 50ہزار ریال جرمانہ ہوگا جبکہ ایسے عازمین کو مکہ لے جانے والے کی گاڑی بھی ضبط کر لی جائے گی۔



  تازہ ترین   
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر