پنجاب حکومت نے اینٹی بائیوٹک ادویات پر بڑی پابندی عائد کردی

لاہور(نیشنل ٹائمز )پنجاب حکومت نے اینٹی بائیوٹک ادویات سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے اس کے بے جا استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے اینٹی بائیوٹک دواوں کا بے جا استعمال روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس پر بغیر ڈاکٹر نسخے فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ ہوا کہ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک استعمال نہیں ہوگی اور اجلاس نے اس فیصلے کی منظوری دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس فیصلے پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن، ڈریپ سے مشاورت شروع کرے گا جب کہ ڈرگ کنٹرول ونگ، ہیلتھ کئیر کمیشن اور ڈریپ سات روز میں سفارشات مرتب کریں گے۔اجلاس میں میڈیکل اسٹورز پر اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت کو ریگولیٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ طبی ماہرین اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے جا استعمال کو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دیتے ہیں اور اس سے قبل وفاقی حکومت بھی 2019 میں اسلام آباد میں موجود تمام میڈیکل اسٹور کو بغیر ڈاکٹری نسخہ کے اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت پر پابندی لگا چکی ہے۔



  تازہ ترین   
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑنا ہے، سر تسلیم خم کرنا نہیں: ایرانی صدر
ایرانی وزیر خارجہ اور نیدرلینڈز کے ہم منصب کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر