بانی پی ٹی آئی اپنا گڑھا خود کھود رہے ہیں، ہمارا کوئی تعلق نہیں، مصدق ملک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے کہ ہم کہتے ہیںپاکستان ہے توہم سب ہیں وہ کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی نہیں تو پاکستان نہیں،انہوں نے سوشل میڈیا پر مکتی باہنی کے حوالے سے مہم چلائی ہے،یہ ہنری کسنجر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی اپنا گڑھا خود کھود رہے ہیں، اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،ہم کہتے ہیں بے گناہوں کے ساتھ کچھ ہو رہا ہے تو ٹھیک نہیں ہے،جن ججز نے خود ججز کے حوالے سے کالی بھیڑیں کہا تو کیا انہیں عہدہ چھوڑ دینی چاہیے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ہم کہتے ہیںپاکستان ہے توہم سب ہیں وہ کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی نہیں تو پاکستان نہیں،انہوں نے سوشل میڈیا پر مکتی باہنی کے حوالے سے مہم چلائی ہے،یہ ہنری کسنجر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی اپنا گڑھا خود کھود رہے ہیں، اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،ہم کہتے ہیں بے گناہوں کے ساتھ کچھ ہو رہا ہے تو ٹھیک نہیں ہے،جن ججز نے خود ججز کے حوالے سے کالی بھیڑیں کہا تو کیا انہیں عہدہ چھوڑ دینی چاہیے،عدلیہ میں بہت تنائو ہے اس تنائو کو ختم کرنا ہو گا ورنہ ہم آگے نہیں بڑھ سکیں گے،اس وقت پولرائزیشن کا محور بانی پی ٹی آئی ہیں،جب بانی پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تو بلاول بھٹو نے کہا تھا قدم بڑھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں،ہم چاہتے ہیں ملک کو آگے بڑھنا چاہیے، شہباز شریف نے کہا تھا ملک کو آگے بڑھائو ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیںجب ایک شخص کہتا ہے میں آپ سے بات نہیں کرنا چاہتا تو کیا ہم دیوار سے بات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں تیزی سے اضافہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے،تیزی سے بڑھتی آبادی پر کنٹرول نہ کیا تو مسائل بڑھ جائیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر