پی ٹی آئی کی جانب سے اداروں کو آپس میں لڑانے کی کمپین چلائی جا رہی ہے، بیرسٹرعقیل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اداروں کو آپس میں لڑانے اور ملک توڑنے کی کمپین چلائی جا رہی ہے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں 7کمرے دئیے گئے ہیں ،ان پر 12لاکھ روپے ماہانہ خرچ آ رہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں بیرسٹر عقیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اداروں کو آپس میں لڑانے اور ملک توڑنے کی کمپین چلائی جا رہی ہے ،1971سے جو مطابقت دی گئی اس پر قانون حرکت میں آئے گا اور ان سے پوچھ گچھ ہو گی ، ایف آئی اے حرکت میں آئی ہے ،ایف آئی اے پوچھے گی کہ کون سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹوئٹر ہینڈل استعمال کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں 7کمرے دئیے گئے ہیں ، ان پر 12لاکھ روپے ماہانہ خرچ آ رہا ہے ،وکیلوں کی پوری فوج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جاتی ہے۔ ان کی طرف سے کہا گیا کہ میرے پاس تو کاپی ، پین بھی نہیں اور قید تنہائی میں ہوں ،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس اگر کاپی ، پین نہیں ہے تو انٹرویو کیسے دے دیا۔بیرسٹر عقیل نے کہا کہ اگر وکیلوں سے ملنے نہیں دیا جاتا تو کون جا کے سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملتا ہے ، جو ثبوت موجود ہیں وہ پراسیکیوشن کو دینے ہوں گے ، ہمیں پراسیکیوشن کو مزید مضبوط کرنا ہو گا۔جب جوڈیشل اکٹیوازم اور سہولت کاری ہو گی تو قانون کو اپنانا ہو گا ، یہ نہیں ہو سکتا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے دل میں نرم خانہ ہو اور باقی سیاستدانوں کیلئے نہ ہو۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر