خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو لڑکیوں کی تعلیم کیلئے قومی خیر سگالی سفیر مقررکردیا گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزارت تعلیم نے پاکستان کی معروف خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے قومی خیر سگالی کی سفیر مقرر کر دیا، نائلہ کیانی نے 8 ہزار میٹر سے زائد کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 11 کو سر کیا ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ نائلہ کیانی خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے ملک بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کریں گی، نائلہ کیانی کی بطور قومی خیر سگالی سفیرتقرری خواتین کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کا ثبوت ہے۔واضح رہے کہ نائلہ کیانی ایرو اسپیس انجینئر اور ایک بینکر ہیں، وہ پہلی پاکستانی خاتون اور تیسری پاکستانی ہیں جنہوں نے 8,000 میٹر سے زائد 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 11 کو سر کیا ہے۔نائلہ کیانی ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستان میں واحد خاتون ایتھلیٹ ہیں، نائلہ کیانی نانگا پربت، گاشربرم ون، گاشربرم ٹو، لوتسے، مناسلو، براڈ پیک، اناپورنا، مکالو، اور چو اویو سرکر چکی ہیں۔اپنی تقرری پرردعمل دیتے ہوئے نائلہ کیانی کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے قومی خیر سگالی کی سفیر مقرر ہونے پر فخر محسوس کر رہی ہوں، ہمارے ملک کے لیے خواتین کو بااختیار بنانے اور کامیابی کا واحد راستہ تعلیم ہے ۔



  تازہ ترین   
صدر ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا
ہمارا مسودہ ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے نہیں، ایران کا امریکہ کو دوٹوک جواب
ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑنا ہے، سر تسلیم خم کرنا نہیں: ایرانی صدر
ایرانی وزیر خارجہ اور نیدرلینڈز کے ہم منصب کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر